Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد


ایم کیوایم کے زیر اہتمام میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد
 Posted on: 2/20/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد
ارکان رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، زونل انچارج و اراکین، تنظیمی کمیٹیوں کے ذمہ داران، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام مشائخ و عظام مختلف سیاسی و تاجر تنظیموں اور میر پور خاص کے حق پرست عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ملکی و بین الاقوامی شہرت کے حامل نعت خواں اور قوالوں نے بارگاہ رسالت مآ ب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے
میر پورخاص زون کی جانب سے خوبصورت انتظامات کئے گئے ، عوام کاجناب الطاف حسین سے محفل کے انعقاد پر اظہار تشکر
تصاویر
English Viewers
میر پو خاص ۔۔۔20فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام میر پور خاص کے بلدیہ کمپلیکس میں جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان و حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی عبد الحسیب ، عظیم فارقی ، رکن رابطہ کمیٹی اسلم خان آفریدی ، حق پرست ارکان اسمبلی وسیم حسین، ناہید بیگم، ہیر سوہو، ڈاکٹر ظفر کمالی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، میرپور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق، جوائنٹ انچارج شہباز احمد خان،اراکین زونل کمیٹی ابرارغوری ،خالد تبسم، عبدالغفور بروہی،عارف قائم خانی،عزیر قریشی، اسلم قریشی،شاہد عباسی، سلیم رضا قائم خانی اندرون سندھ کی مختلف زونل کمیٹیوں کے انچارج و اراکین، کارکنان،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام ،مشائخ عظام،مختلف سیاسی سماجی تنظیموں،تاجر انجمنوں کے رہنمااور میر پورخاص سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں ، بچوں، بزرگوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شان رسالت مآب ﷺ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔عظیم الشان محفل میں ملک کے معروف نعت خوا ں و ثناء خواں قاری مصدق امین نے تلا و ت قرآن پاک سے محفل کاآغاز کیا جبکہ عبد الرحمن آزاد اور محمد رفیق شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقع پر معروف عالم و مقرر مفتی صادق سعیدی ، مفتی علامہ حسن قادری برکاتی اور علامہ علی کرار نقوی نے تاریخی حوالات و واقعات کے ذریعے شان رسالت ﷺ کے مختلف پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آپ ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے،۔اس موقع پر معروف قوال امجد صابری نے اپنے معروف کلام پیش کرکے محفل میں سماع باندھا جبکہ معروف نعت خواں راشد اعظم ، شفیق احمد ، عبد الحمید داتا سہر وردی، مکرم علی خان،ریحان سہروردی، ناصر یامین ،شہزاد قادری ،حسان یامین ،شازیہ مظہر، فائزہ قاضی و دیگر نے بارگاہ رسالت میں نعت و نثا ء خوانی کرکے محفل کی برکات سمیٹیں اور عوام سے خوب داد حاصل کی۔محفل سماع کے لئے میر پور خاص زون کی جانب سے بلدیہ کمپلیکس میں انتہائی خوبصورت و سیع پنڈال تشکیل دیا گیا تھا ،پنڈال میں خواتین کیلئے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج کو گلدستوں کی مدد سے خوبصورت آرائش کی گئی تھی اور اسٹیج پر بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی جس پر محفل ذکر مصطفی ﷺ نشر کی جارہی تھی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد کوریج کیلئے موجود تھی جبکہ ایم کیوا یم ویب ٹی وی کی جانب سے www.mqm.org/tvپر محفل ذکر مصطفیﷺ براہ راست دنیا بھر میں نشر کی جارہی تھی اور سوشل میڈیا کیمپ کے ذریعے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پروگرام کی تا زہ تر ین رپو رٹ اور تصویر بھجی جا تی رہی ۔









1/11/2025 12:54:25 PM