Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 2/19/2015
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہار مذمت 
اورنگی ٹاؤن کا علاقہ پاکستان بازار، چشتی نگر یونٹ 118 - Aطالبان،داعش،القاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کاگڑھ بن چکا ہے جہاں دہشت گرد ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کوتاک تاک کر شہیدکرچکے ہیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کابہیمانہ قتل کرنے والے ان دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیا گیا 
اگرمتعلقہ اعلیٰ حکام اورسیکوریٹی ایجنسیز اورنگی ٹاؤن کے علاقوں پاکستان بازاراور چشتی نگرمیں چوبیس گھنٹے نگرانی
رکھیں تووہاں ٹارگٹ کلنگزکرنے والے کالعدم تنظیموں کے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکتاہے
دانش کلیم شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اور سخت سے سخت سزادی جائے ۔الطاف حسین
میں اور تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دانش کلیم شہیدکے لواحقین سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔19 فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم یونٹ 118 - A کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کا علاقہ پاکستان بازار، چشتی نگر یونٹ 118 - Aطالبان،داعش،القاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کاگڑھ بن چکا ہے جہاں یہ دہشت گرد ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کوتاک تاک کر شہیدکرچکے ہیں مگرافسوس کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کابہیمانہ قتل کرنے والے ان دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیا گیا ہے اوریہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کراپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرمتعلقہ اعلیٰ حکام اورسیکوریٹی ایجنسیز اورنگی ٹاؤن کے علاقوں پاکستان بازاراور چشتی نگرمیں چوبیس گھنٹے نگرانی رکھیں تووہاں ٹارگٹ کلنگزکرنے والے کالعدم تنظیموں کے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکتاہے۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن دانش کلیم شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے تحت سخت سے سخت سزادی جائے ۔ انہوں نے دانش کلیم شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دانش کلیم شہیدکی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کوصبر جمیل عطاکرے ۔
English Viewers
وڈیو
 

1/11/2025 1:00:28 PM