Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/19/2015
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اہمیت دیکر اسے عملی طور پر ترجیح دی ہوئی ہے اور اس کا صلہ ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رواں سال 2015ء جنوری کے مہینے میں ایم کیوایم کے17کارکنان جبکہ فروری میں مہینے میں دانش کلیم کو فائرنگ کرکے مسلح دہشت گرد بیدردی سے شہید کرچکے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دانش کلیم کا سفاکانہ قتل شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مسلح دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے محفوظ ہیں اور کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنان ، تاجروں ،علمائے کرام اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کوقتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دانش کلیم کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔19، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم ولد کلیم اللہ کلیم شیخ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صرف رواں سال 2015ء جنوری کے مہینے میں ایم کیوایم کے17کارکنان جبکہ فروری میں مہینے میں دانش کلیم کو فائرنگ کرکے مسلح دہشت گرد بیدردی سے شہید کرچکے ہیں اورسفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نظروں سے اوجھل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب شہر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرقانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بلاجواز حراست میں لے کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلح دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ وہ کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنان ، تاجروں ،علمائے کرام اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کوقتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اہمیت دیکر اسے عملی طور پر ترجیح دی ہوئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہر سطح پر نہ صرف کردار ادا کیا ہے بلکہ ساتھ دیا ہے اور اس کا صلہ ایم کیوایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قتل و غارتگری کا مسلسل نشانہ بنانا اور قاتلوں کا آزاد گھومنا ہر محب وطن ، قانون اورجمہوریت پسند افراد کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دانش کلیم شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی عباسی شہید اسپتال یونٹ کے کارکن دانش کلیم کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کے قتل کی مسلسل وارداتوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ 
English Viewers


1/11/2025 12:57:05 PM