قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد
تقریب میں ذمہ داران و کارکنان نے جناب الطاف حسین سے تجدید عہدِ وفا کیا اور تندرستی و سلامتی کے لئے دعائیں کیں
لاہور۔۔۔16فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد محترم جناب الطاف حسین سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لئے سینٹر ل پنجاب کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سینٹر ل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ،جنرل سیکریٹری رانا محمد اشرف ،سینٹرل پنجاب کے اراکین، ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ذمہ داران و کارکنان نے اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین سے تجدید عہدِ وفا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر طرح کے حالات میں اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور تحریک کی سربلندی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔تقریب کے اختتام پر دعا کرائی گئی جس میں جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازی عمر اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔