Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کی مذمت


رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 2/15/2015
رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
عمیر حسن کو علی الصبح عزیز آباد نمبر8سے گرفتار کیا گیاہے ،اہل خانہ یاپارٹی کو انکی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں، رابطہ کمیٹی
اس سے قبل بھی متعدد کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا جاچکا ہے یاانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیکر انکی خیر و عافیت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،
رابطہ کمیٹی کا وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیرداخلہ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ 
کراچی۔۔۔15فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی ولد عبد السمیع صدیقی کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز نے علی الصبح عمیر حسن کو انکی عارضی رہائشگا ہ واقعہ عزیز آباد نمبر8سے گرفتار کیا ہے اور چھاپے کے دوران رینجرز اہلکار عمیر حسن صدیقی کے زیر استعمال تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپ و دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمیر حسن صدیقی تاحال لاپتہ ہیں اور انکی گرفتاری سے متعلق انکے اہل خانہ یا پارٹی کے کسی عہدیدار کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں لاپتہ کیا جاچکا ہے یاانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوا یم الیکشن سیل کمیٹی کے مرکزی رکن عمیر حسن صدیقی کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیکر انکے اہل خانہ اور پارٹی ذمہ دارا ن کو انکی خیر و عافیت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

11/22/2024 7:53:22 PM