پشاورحیات آباد میں بم دھماکوں پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار مذمت
دین اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے، الطاف حسین
اللہ کے گھر کو دھماکے سے اڑانے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے
مسلمان تو کجا انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں ہوسکتے،الطاف حسین
بے گناہ شہریوں کو ہلاک وزخمی کرنے والے اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، الطاف حسین
سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، الطاف حسین
الطاف حسین نے جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی
لندن۔۔۔13، فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع امامیہ مسجد کے باہر بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دین اسلام میں ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کاقتل قراردیا گیا ہے، مسجد اللہ کا گھر ہوتی ہے، جوسفاک اوردرندہ صفت عناصر اللہ کے گھر کو خون میں نہلائیں ، اسے دھماکے سے اڑائیں اور اللہ کے حضور سجدہ ریز معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں وہ مسلمان تو کجا انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں ہوسکتے، ایسے سفاک عناصر دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
English Viewers