Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کوتصادم اورمحاذآرائی کی نہیں بلکہ افہام وتفہیم اورامن ومحبت کی ضرورت ہے ۔الطاف حسین


سندھ کوتصادم اورمحاذآرائی کی نہیں بلکہ افہام وتفہیم اورامن ومحبت کی ضرورت ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 2/12/2015
سندھ کوتصادم اورمحاذآرائی کی نہیں بلکہ افہام وتفہیم اورامن ومحبت کی ضرورت ہے ۔الطاف حسین
انشاء اللہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم باہمی کوششوں کے ذریعے سندھ میں افہام وتفہیم اورامن وبھائی چارے کی فضاء کوفروغ دیں گے
گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مرادعلی شاہ سے فون پر گفتگو
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، رحمن ملک، نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مراد علی شاہ نے بھی قائدتحریک الطاف حسین سے فرداًفرداً گفتگوکی
دونوں جماعتیں سندھ میں پیارمحبت کوپروان چڑھائیں گی اورہم مل جل کرسندھ کوترقی دیں گے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خیالات
قائدتحریک الطاف حسین نے سندھ میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لئے دعاکرائی
لندن۔۔۔11 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کوتصادم اورمحاذآرائی کی نہیں بلکہ افہام وتفہیم اورامن ومحبت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مرادعلی شاہ سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، کنورنوید، بابرغوری اور رؤف صدیقی بھی موجودتھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ میں ماضی میں بھی بعض عناصر نے نفرتوں کوپروان چڑھاکرصوبے کے مستقل باشندوں کو آپس میں لڑایالیکن سندھ کے عوام آپس میں لڑنانہیں چاہتے بلکہ شاہ لطیفؒ کی اس دھرتی کوامن اورپیارکی دھرتی بناناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم باہمی کوششوں کے ذریعے سندھ میں افہام وتفہیم اورامن وبھائی چارے کی فضاء کوفروغ دیں گے اورمل جل کرعوام کے مسائل کوحل کریں گے ۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نثارکھوڑو،شرجیل میمن اور مراد علی شاہ نے بھی جناب الطاف حسین سے فرداًفرداً گفتگوکی اورانہیں یقین دلایاکہ دونوں جماعتیں سندھ میں پیارمحبت کوپروان چڑھائیں گی اورہم مل جل کر سندھ کوترقی دیں گے ۔ اس موقع پرجناب الطاف حسین نے سندھ میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لئے دعاکرائی۔
English Viewers
وڈیو
 

1/11/2025 2:09:50 PM