ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت شوکت بدھ کے روز
فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16میں واقع کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (KIHD)
اسپتال میں کے کے ایف کے زیر اہتمام بلڈ بینک کاافتتاح کریں گے، اعلامیہ ایم کیو ایم
کراچی:۔۔11؍ فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورڈاکٹر نصرت شوکت اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بدھ کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16میں واقع کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز KIHD))اسپتال میں دوپہر 2بجے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعمیر کردہ بلڈ بینک کا افتتاح کریں گے۔