Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بلدیہ ٹاؤن قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا۔الطاف حسین


سانحہ بلدیہ ٹاؤن قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا۔الطاف حسین
 Posted on: 2/10/2015
سانحہ بلدیہ ٹاؤن قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا۔ الطاف حسین
حکومتی اداروں کی غیرجانبدارانہ تحقیق اور ملکی عدالتوں سے جن عناصر پر بھی جرم ثابت ہو انہیں کڑی سے کڑی اور عبرتناک سزا دی جائے ، الطاف حسین
ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، مسلح افواج ان دہشت گردوں سے نبردآزما ہیں جو خودکش دھماکے کرکے ہزاروں معصوموں کوموت کی نیند سلارہے ہیں
کچھ عناصر ان کی آج بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 10 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں واضح طورپرکہاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا، وہ سانحہ ظلم وبربریت ، حیوانیت اورسفاکیت کاکھلا ثبوت تھاجس میں گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والے ڈھائی سوسے زائد مزدور آگ لگنے کی وجہ سے جل کرخاکسترہوگئے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں کی غیرجانبدارانہ تحقیق اورملکی عدالتوں سے جن عناصرپر بھی جرم ثابت ہو انہیں کڑی سے کڑی اورعبرتناک سزادی جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف تو مسلح افواج ان دہشت گردوں سے نبردآزماہیں جوملک میں خودکش دھماکے کرکے، عبادت گاہوں، مزارات اور بازاروں میں خودکش حملے کرکے یابارودی موادسے اڑانے کا گھناؤنا عمل کرکے ہردوسرے تیسرے روز ہزاروں معصوم افرادکو موت کی نیند سلارہے ہیں اوران کی املاک کوتباہ کررہے ہیں اوردوسری طرف کچھ عناصر ان کی آج بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ حمایت کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 
English Viewers


1/11/2025 2:01:58 PM