Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی اوورسیزکے صدرسینیٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات


سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی اوورسیزکے صدرسینیٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات
 Posted on: 2/9/2015 1
سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی اوورسیزکے صدرسینیٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات
ملاقات میں سینیٹ الیکشن، ایم کیوایم پیپلزپارٹی تعلقات ، سیاسی صورتحال اورملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
سیاسی ماحول کوبہتربنانے کیلئے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مابین سیاسی مفاہمت کے عمل کوآگے بڑھایاجائے گا
ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی، دونوں جماعتوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت پیپلزپارٹی کو سات اورایم کیوایم کو چارسیٹیں ملیں گی 
سندھ میں امن وبھائی چارہ اور افہام وتفہیم کی فضاء کوفروغ دینے کیلئے ایم کیوایم جلدہی سندھ حکومت میں شامل ہوگی ،اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا 
معاہدے پرعمل درآمداورورکنگ ریلیشن شپ کوبہتربنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں دونوں جانب سے دو دو ارکان شامل ہوں گے
ایم کیوایم کواس کاجائزحق ملے گا اورہرشعبہ میں 40 - 60 کے فارمولے پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا۔رحمن ملک
دونوں جماعتیں مل جل کرسندھ کوترقی دینے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گی۔دونوں رہنماؤں میں اتفاق
لندن۔۔۔ 9 فروری 2015ء
سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی اوورسیزکے صدرسینیٹررحمن ملک نے لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں سینیٹ الیکشن، ایم کیوایم پیپلزپارٹی تعلقات ، سیاسی صورتحال اورملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ سیاسی ماحول کوبہتربنانے کیلئے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مابین سیاسی مفاہمت کے عمل کوآگے بڑھایاجائے گا۔ ملاقات میں طے کیاگیاکہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی، دونوں جماعتوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ اس سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت پیپلزپارٹی کو سات اورایم کیوایم کو چارسیٹیں ملیں گی ۔ ملاقات میں چندروزقبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری اورجناب الطاف حسین کے درمیان ہونے والی گفتگوکی روشنی میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ میں امن وبھائی چارہ اور افہام وتفہیم کی فضاء کوفروغ دینے کیلئے ایم کیوایم جلدہی سندھ حکومت میں شامل ہوگی اس سلسلے میں اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا ۔ 
ملاقات میں طے کیاگیاکہ دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے پرعمل درآمداورورکنگ ریلیشن شپ کوبہتربنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں دونوں جانب سے دو دو ارکان شامل ہوں گے تاکہ مستقبل میں دونوں جماعتوں کے مابین پیداہونے والے مسائل کوباہمی مشاورت سےحل کیاجائے۔ حکومتی معاملات کے حل کیلئے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل ایک وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس موقع پر سینیٹررحمن ملک نے سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے جناب الطا ف حسین کویقین دلایاکہ اس مرتبہ ایم کیوایم کواس کاجائزحق ملے گا اورہرشعبہ میں 40 - 60 کے فارمولے پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا۔ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیاگیاکہ دونوں جماعتیں مل جل کرسندھ کوترقی دینے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کاخاتمہ ہو اورپاکستان ان دنوں جن مسائل میں گھراہواہے ان سے نکل سکے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔آخرمیں رحمن ملک نے جناب الطاف حسین نے کوبتایاکہ وہ کراچی پہنچتے ہی اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوپیش کریں گے۔انکی جانب سے توثیق ہوتے ہی اس پر عمل درآمدکاآغازکردیاجائے گا۔ 

12/22/2024 3:47:10 PM