درگاہ سچل سرمست ؒ کے متولی سخی قبول محمد فاروقی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی ۔۔۔9فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے درگاہ سچل سرمست ؒ کے متولی سخی قبول محمد فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔