ایسی رپورٹیں جن میں یہ تاثر دیاجائے اورزاویئے کرکے یہ ثابت کیاگیا ہو کہ اس میں ایم کیوایم ملوث ہے ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں ، ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کو الطاف حسین کی سختی سے ہدایت
حیدرآباد۔۔۔8، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ ایسی رپورٹیں جن میں یہ تاثر دیاجائے اورزاویئے کرکے یہ ثابت کیاگیا ہو کہ اس میں ایم کیوایم ملوث ہے ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں ۔ وہ حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی خوشی میں باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقدہ ورائیٹی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسی رپورٹوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کیلئے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کو یہ میری سختی سے ہدایت ہے کی ہے کہ وہ ایسی رپورٹوں کے خلاف مقدمات قائم کریں۔