ایم کیوایم سنیٹرل ایگزیکٹوکونسل کی رکن بسمہ آصف سکہیراکے ہمراہ وفد کا جناح اسپتال لاہور میں کینسر کے مرض میں مبتلا ثناء کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نقد رقم دی وخیریت دریافت کی
ایم کیوایم کے وفد نے جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اورکینسر کے مرض میں مبتلا ثناء کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی
لاہور۔۔۔6فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم سنیٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکہیراکے ہمراہ وفد نے جناح اسپتال لاہور میں کینسر کے مرض میں مبتلا ثناء کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نقد رقم دی وخیریت دریافت کی اور انکی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ اس مو قع پرایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل رانا ایڈووکیٹ و دیگر موجودتھے۔ کینسر کے مرض میں مبتلا ثناء کے والدین نے ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس کی گھڑی میں آپ لوگوں کا آجانا ہمارے لئے بہت بڑی بات ہے اوریہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ ایم کیوایم واقعی مظلوموں کی جماعت ہیں۔
قبل ازیں ایم کیوایم کے وفد نے جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اورکینسر کے مرض میں مبتلا ثناء کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔