مسیحی برادری کے وفد کے ارکان کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان سے خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیزآباد میں ملاقات
وفد کے ارکان نے ’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘ کے سنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی پر جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کی
کراچی۔۔۔۔6فروری2015ء
حیدر آبادمیں ’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘ کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی خوشی میں ڈاکٹر عاشق کے ہمراہ مسیحی برادری کے وفد کے ارکان نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان سے خور شید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیزآباد میں ملاقات کی ۔ اس مو قع پر حق پر ست رکن سندھ اسمبلی کے رکن عادل صدیقی اور اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور الاسلام ، ارکان بشپ جاوید انجام ، سردار کرشن سنگھ بھی موجود تھے۔وفد نے کہاکہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد حیدر آبادمیں ’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘ کے سنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کافی عرصے سے حیدر آباد میںیونیورسٹی بنانے کیلئے کوشیں کررہے تھے جس میں وہ کامیاب ہوگئے اور ان کی محنت رنگ لائی ۔رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان نے وفدکے ارکان کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک مظلوم و محکوم عوام کے غضب شدہ حقوق حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں98فیصد غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی۔