معروف سیاستداں وسابق صوبائی وزیرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)کی اپنی اہلیہ سینیٹریاسمین شاہ کے ہمراہ
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامرخان سے ملاقات
ملاقات میں ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادتوں پردلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا،مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم کی جدوجہدکی تعریف اورپاکستان کی ترقی خصوصاًصوبہ سندھ کے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے مل جل کرکام کرنے کی امید کا اظہار
ملاقات میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سلمان مجاہد،عادل صدیقی،اشفاق منگی، ہیر سوہو ،ناہیدبیگم اوردیگربھی موجودتھے
کراچی:۔۔۔5؍فروری2015ء
سندھ کے معروف سیاستداں وسابق صوبائی وزیرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)نے اپنی اہلیہ سینیٹریاسمین شاہ کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامرخان سے ملاقات کی اورحالیہ دنوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کی ہونیوالی شہادتوں پردلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا ۔علی بخش شاہ نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورسندھ کے حق کے لئے ایم کیوایم کی جدوجہدکوسراہتے ہوئے مل جل کرپاکستان خصوصاًصوبہ سندھ کی ترقی ،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی امید کا اظہار کیا اوراس سلسلے میں اپنی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی پیشکش کی اورکارکنان کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور قائد تحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔ادریں اثناء عامرخان نے ایم کیوایم کے مرکزآمدپرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)اوران کی اہلیہ سینیٹر یاسمین شاہ کاشکریہ اداکیااور انہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہا۔اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ،عادل صدیقی ، اشفاق منگی، ہیر سوہو ،ناہیدبیگم اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان محمدیوسف اورشیرازمسعودبھی موجودتھے۔