پاکستان کی کشمیرپالیسی ناقص اورکمزورہے۔الطاف حسین
مسئلہ کشمیرپر پاکستان کامحکمہ خارجہ اقوام متحدہ اوردیگربین الاقوامی فورم پر اپنامؤقف مؤثراندازمیں پیش نہیں کرسکا بیرونی ممالک کے دوروں کے موقع پربھی ہمارے مندوبین اہم میٹنگزکے بجائے شاپنگ سینٹرززیادہ جاتے ہیں
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہدکی غیرمشروط حمایت کرتی رہے گی، نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگو
ہماری پیپلزپارٹی سے کوئی دیرینہ دشمنی یالڑائی نہیں ہے ، ہمارامؤقف اصول کی بنیادپرہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے اختیارمیں ہوتاتو پورے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کرتے اور مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کراتے
دہشت گردعناصر کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولوں پر حملے تشویشناک ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 5 فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی کشمیرپالیسی ناقص اورکمزورہے اور مسئلہ کشمیرپر پاکستان کامحکمہ خارجہ اقوام متحدہ اوردیگربین الاقوامی فورم پر اپنامؤقف بھرپوراورمؤثراندازمیں پیش نہیں کرسکا۔ آج ایک نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیکھنے میںیہی آتاہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کامحکمہ خارجہ زیادہ فعالیت سے کام کرتا ہے ۔بیرونی ممالک کے دوروں کے موقع پربھی ہمارے مندوبین اس سلسلے میں اہم میٹنگزکے بجائے شاپنگ سینٹرززیادہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہدمیں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں اوروہ آج بھی اپنے حق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ پاکستان کے بڑے بڑے لیڈروں نے مسئلہ کشمیرکو اپنی دکان بنارکھاہے،وہ اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں جبکہ مظلوم کشمیری بھوکے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایسے ایماندار اورجراتمندلیڈروں کی ضرورت ہے جومسئلہ سے واقفیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے حقوق کی جدوجہدکی غیرمشروط حمایت کرتی رہے گی۔ مارشل لاء یاایمرجنسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان آج جن حالات میں گھراہواہے، اگرمیرے بس میں ہوتومیں اللہ تعالیٰ سے دعاکروں،
اب خوداترکے آ۔۔۔کہ سیاہ ترہے کائنات
ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اورپیپلزپارٹی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہماری پیپلزپارٹی سے کوئی دیرینہ دشمنی یالڑائی نہیں ہے ، ہمارامؤقف اصول کی بنیادپرہے کہ ایک گھرمیں بھی اگروالدین بیٹوں کے ساتھ امتیازی سلوک کریں توگھروں میں اولاد بھی احتجاج کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جوبھی آئے وہ ایسامنصفانہ نظام قائم کرے جس میں تمام نسلی ولسانی وثقافتی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے،انہیں ان کے حقوق دیے جائیں، تعلیم کا یکساں نظام ہو، کرپشن کاخاتمہ ہو، میرٹ کے مطابق لوگوں کی تقرریاں کی جائیں اوردہشت گردی اورجرائم کے لئے زیروٹولیرنس ہو۔
بلدیاتی نظام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کاش کہ ایم کیوایم کے اختیارمیں ہوتاتو ایم کیوایم پورے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کرتی اورکسی بھی رکاوٹ کے بغیرمقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کراتی۔ بلدیاتی نظام فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورمورثی سیاسی کلچر کی نفی ہے ۔ انہوں نے دہشت گردعناصر کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولوں پر دہشت گردی کے خطرات پر گہری تشویش کااظہارکیا۔
English Viewers
وڈیو