مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔الطاف حسین
حق خودارادیت کاحصول مقبوضہ کشمیرکے عوام کابنیادی حق ہے اورانہیں ان کایہ حق ملناچاہیے
حق خودرادیت کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام نے بڑی جانی قربانیاں دی ہیں اورآج تک دے رہے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیان ، شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت
لندن۔۔۔4، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کاحصول کشمیری عوام کابنیادی حق ہے اورانہیں ان کایہ حق ملناچاہیے۔اس حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بڑے پیمانے پر جانی قربانیاں دی ہیں اورآج تک دے رہے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حق کی جدوجہدمیں شہیدہونے والے کشمیریوں کوقربانیوں کوقبول فرمائے اورانہیں ان کی قربانیوں کاصلہ دے ۔(آمین )
English Viewers