سابق چیف جسٹس پاکستان ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔3،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
English Viewers