وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی علالت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار تشویش
حق پرست عوام ، وزیراعظم کی والدہ محترمہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔3،فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی والدہ محترمہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیاہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔