حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی کا لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ
عبدالرؤف صدیقی نے جناب الطاف حسین سے تنظیمی امور سمیت ملک خصوصاً سندھ اور کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی
رؤف صدیقی نے ٹیلیفون پر قائد تحریک الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی خیر و عافیت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی
گفتگو میں جناب الطاف حسین نے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے چند روز قبل رابطہ کمیٹی کی جانب سے متنازعہ بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا
صنعتکار اور تاجر پاکستان خصوصاً کراچی کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ معاشرے کا عزت دار طبقہ ہیں، الطاف حسین
ایس ایم منیر، میاں زاہد اور سراج قاسم تیلی سمیت دیگر تاجر و صنعتکار انتہائی اہم مواقع پر مجھے قابل عمل مشورے دیتے رہے ہیں لہٰذا ان کا احترام کیا جانا چاہئے، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی بیان دیتے وقت احتیاط کیا کریں اور جلد بازی میں ایسا کوئی بیان ہرگز نہ دے جس سے مجھے براہ راست صدمہ پہنچے، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔2، فروری 2015ء
سابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت وحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی نے لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور قائد تحریک الطاف حسین سے تنظیمی امور سمیت ملک خصوصاًسندھ اورکراچی کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں عبدالرؤف صدیقی نے قائدتحریک الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کی خیرو عافیت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی۔ عبدالرؤف صدیقی نے قائد تحریک الطاف حسین سے سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور عوام کی جان ومال کے عدم تحفظ کے باعث اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا ۔رؤف صدیقی سے ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو میں قائدتحریک جناب الطاف حسین نے تاجروں اورصنعتکاروں کے لئے چندروزقبل رابطہ کمیٹی کے متنازعہ بیان پرسخت برہمی کا اظہار کیا اورکہاکہ ایس ایم منیر،میاں زاہد،سراج قاسم تیلی اوردیگرتاجروصنعتکارانتہائی اہم مواقع پر مجھے قابل عمل مشورے دیتے رہے ہیں لہٰذا ان کا احترام کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتکاراورتاجرپاکستان خصوصاًکراچی کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںیہ معاشرے کاعزت دار طبقہ ہیں لہٰذارابطہ کمیٹی بیان دیتے وقت احتیاط کیاکریں اورجلدبازی میں ایساکوئی بیان ہرگزنہ دے جس سے مجھے براہ راست صدمہ پہنچے۔ بعدازاں عبدالرؤف صدیقی نے جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیں کیں۔
English Viewers