مصطفی عزیز آبادی کو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا انچارج مقرر کردیا گیا
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت شوکت اور عامر خان کو رابطہ کمیٹی کا جوائنٹ انچارجز مقرر کیا گیا ہے
قمر منصور اور ارشد حسین رابطہ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے
تحریک کے سینئر ارکان کنور نوید جمیل اور عبد الحسیب کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں تنظیم نوکے حوالے سے فیصلے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔2، فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس آج ہوا جس میں تنظیم نوکے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ان فیصلوں کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیز آبادی کو رابطہ کمیٹی کا انچارج مقررکیا گیا جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت شوکت اورعامر خان کو رابطہ کمیٹی کا جوائنٹ انچارجز مقررکیا گیا ہے ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق قمر منصور اور ارشد حسین اب رابطہ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں کئے گئے ایک اورفیصلے کے مطابق تحریک کے سینئر ارکان کنورنوید جمیل اورعبدالحسیب کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
English Viewers