ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیر مقدم
جو طلبہ امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے تھے انہیں شدید اذیت کا سامنا تھا میٹرک بورڈ کے اس اقدام سے کراچی کے طلباء اور انکے والدین کی پریشانی کا خاتمہ ہوگا، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ثانوی تعلیمی بورڈ ،کراچی کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کو کراچی کے طلباء وطالبات اور اسکولوں کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ایک خیر مقدمی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب جو طلباء امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے تھے اور لیٹ فیس لگنے سے انہیں شدید اذیت کا سامنا تھا جس پر میٹرک بورڈکی سیکریٹری کی جانب سے بغیر لیٹ فیس کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں تو سیع کے اقدام نے کراچی کے طلباء اور انکے والدین کی اس پریشانی کا خاتمہ کردیا ہے۔جبکہ نویں جماعت کی لیٹ فیس 29جنوری سے قبل کی وصول کرنے اورلیٹ فیس میں اضافہ نہ کرنے کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔
English Viewers