متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا سکھراور لاڑکانہ کے مقامی اسپتالوں کا علیحدہ علیحدہ دورہ
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ شکار پور کے زخمیوں کی عیادت و خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
سانحہ شکار پور پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی ۔۔۔یکم ؍فروری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے وفدنے سکھراور لاڑکانہ کے مقامی اسپتالوں کاعلیحدہ علیحدہ دورہ کیا اور سانحہ شکار پور کے زخمیوں کی عیادت کر تے ہوئے جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کر تے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ایم کیوایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،حق پرسست اراکین صوبائی اسمبلی دیوان چند چاولہ، دلاور قریشی، سلیم بندھانی، زونل انچارجز شہزادہ گلفام، عبد الغفار سیٹھار و اراکین اور اندرون سندھ کے مختلف زونوں کے کارکنان شامل تھے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ شکار پور پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور کے تمام متاثرین کا غم جناب الطاف حسین کا غم ہے اور االطاف حسین ان کے غم میں انکے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو سفا ک دہشتگر د عنا صر اس خو د کش حملہ میں ملو ث ہیں ان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کر دار تک پہنچایاجا ئے ۔