ایم کیو ایم کے کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔ یکم فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹرایلڈرز ونگ کے کارکن جمیل احمد وارثی کی بیوہ سلطانہ جمیل ، پاک کالونی سیکٹر یونٹ 187کے کارکن محمد ندیم خان کے والد عبدالشکور ، کراچی مضافاتی آرگنائنگ کمیٹی ماڑی پور سیکٹر کے کارکن عبدالستار کاچھیلو کے والد محمد یعقوب ، سندھ تنظیمی کمیٹی نوابشاہ زون سیکٹر D یونٹ 8-Aسرفراز احمد کی زوجہ نسیم ،سندھ تنظیمی کمیٹی سانگھڑ زون ، شہداد پور سیکٹر یونٹ UC-01کے کارکن گل محمد شاہ کی والدہ رشیدن کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)