ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی اورنگی ٹاؤن سیکٹرایلڈرز ونگ کے کارکن سرفراز حسین کے بہیمانہ قتل کی مذمت
اورنگی ٹاؤن میں تواتر کے ساتھ ایم کیوا یم کے بیگناہ کا رکنان کو بیدردی سے شہید کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
مخصوص ایجنڈے کے تحت فرقہ وارنہ دہشت گردوں کو کارکنان اور بے گناہ شہریوں کے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے
صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں ، رابطہ کمیٹی
شہر میں انتہاء پسندوں اور طالبان دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دہشت گردوں کی مذموم سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات نہیں کر رہے ، رابطہ کمیٹی
صوبائی حکومت تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے ،وفاقی حکومت کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل عام فوری بند کروائے
کراچی ۔۔۔31جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ120ایلڈرز ونگ کے کارکن سرفراز حسین ولد رضا حسین کی نا معلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے افسوسنا ک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اورنگی ٹاؤن میں تواتر کے ساتھ ایم کیوا یم کے بیگناہ کا رکنان کو بیدردی سے شہید کیا جارہا ہے لیکن صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں انتہاء پسندوں اور طالبان دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری ہیں مگر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور انکی صوبائی حکومت ان عناصر کی مذموم سرگرمیاں روکنے کیلئے کوئی ٹھو س اقدامات نہیں کر رہی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتاہے جیسے کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والوں کو ایم کیوا یم کے کارکنان اور بے گناہ شہریوں کے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے جو جب جہاں چاہتے ہیں ہمارے کارکنوں کو شہید کر دیتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سرفراز حسین شہید عظیم آباد اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کے رہائشی تھے جنہیں موٹر سائیکل سوار نقاب پوش مسلح دہشت گردوں نے آج انکی رہائشگاہ کے باہر بیدردی سے فائرنگ کرکے شہید کردیا ،شہید کو چھ گولیاں لگیں جس کے فوری بعد انہیں اورنگی ٹاؤ ن کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور چھ بچے چھوڑے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل عام فوری بند کر وائیں اور ہمارے کارکنان کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں کیونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے شہریوں بالخصوص ایم کیو ایم کے کارکنان کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔