سانحہ شکار پور کے شہداء کے سوئم کے احترام میں ایم کیوایم کے تحت کل بروز اتوار کو ہونے والامیوزیکل پروگرام ملتوی کردیا گیا، ایم کیوایم
میوزیکل پروگرام مورخہ 7، فروری 2015ء بروز ہفتہ کو منعقد کیاجائے گا، ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔31، جنوری2015ء
سانحہ شکار پور کے شہداء کے سوئم کے احترام میں ایم کیوایم کے تحت کل بروز اتوار کو ہونے والا میوزیکل پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیادرکھنے کی خوشی میں ایم کیوایم کے تحت لطیف آباد ، حیدرآباد میں کل بروز اتوار کو میوزیکل پروگرام منعقد ہونا تھا جسے سانحہ شکار پور کے شہداء کے سوئم کے احترام میں ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اب یہ میوزیکل پروگرام مورخہ 7، فروری 2015ء بروز ہفتہ کو منعقد کیاجائے گا۔