ایم کیوایم کے زیراہتمام شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں یوم سوگ منایا جائیگا
حق پرست عوام بازوں پر سیاہ پیٹیاں باندھیں گے اور دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے
سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا
کر اچی ۔۔۔31جنو ری 2015ء
سانحہ شکارپورپرمختلف تنظیموں کی جانب سے آج بروزہفتہ یومِ سوگ کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے آزادکشمیر سمیت ملک بھرتمام صوبوں میں یوم سوگ منایاجائیگاجس میں کارکنان اورحق پرست عوام بازوں پرسیاہ پیٹیاں باندھیں گے اورایم کیو ایم کے مرکز 90سمیت تمام ڈسٹرکٹ، صوبا ئی اور زونل دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یومِ سوگ کے موقع پرشہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے صوبہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں ایم کیوایم کے تمام دفاترپرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے جبکہ اس سلسلے کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں سہ پہرتین بجے منعقدہوگا۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ یومِ سوگ کے موقع پرسیاہ پٹیاں باندھیں اورقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔