سانحہ شکارپورپر مختلف تنظیموں کی جانب سے کل بروزہفتہ یوم سوگ کی حمایت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
سانحہ شکارپورکے سوگ میں کل پاکستان بھر میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اورشہداء کیلئےفاتحہ خوانی کی جائے گی۔الطاف حسین
پاکستان بھرمیں عوام سانحہ شکارپورکے سوگ میں بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں اورسیاہ پرچم لہرائیں۔الطاف حسین
سانحہ شکارپورکے سوگ میں آج لطیف آباد کے باغِ مصطفےٰ گراؤنڈ میں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں منعقد کیا جانے والا میوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے ۔ جشن کایہ پروگرام اب اتوارکے روز ہوگا
کراچی۔۔۔ 30 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ شکارپورپر مختلف تنظیموں کی جانب سے کل بروزہفتہ یوم سوگ منانے کے اعلان کی حمایت کی ہے اورپاکستان بھرمیں عوام سے کہاہے کہ وہ سانحہ شکارپورکے سوگ میں بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں اورسیاہ پرچم لہرائیں ۔حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی‘‘ کاسنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ شکارپورکے سوگ میں کل پورے پاکستان میں ایم کیوایم کے زیراہتمام سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اورشہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ سانحہ شکارپورکے سوگ میں آج لطیف آباد کے باغِ مصطفےٰ گراؤنڈ میں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کی خوشی میں منعقدکیاجانے والا میوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے ۔ جشن کایہ پروگرام اب اتوارکے روز ہوگا ۔