شکاپور میں ہونے والا بم دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
اللہ کی عبادت کرنے والے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عناصر کسی بھی فقہ یا مذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین
جب شکارپور میں دہشت گردی کا خطرہ پہلے سے موجود تھا تو حکومت نے سیکوریٹی کا کوئی مناسب بندوبست کیوں نہ کیا؟
دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔30، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شکارپور میں امام بارگارہ میں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ کی عبادت کرنے والے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عناصرکسی بھی فقہ یامذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ میں دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں لیکن صوبائی حکومت صوبہ میں امن اورسب اچھا ہے کاراگ الاپ رہی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ جب شکارپورمیں دہشت گردی کاخطرہ پہلے سے موجودتھاتوحکومت نے سیکوریٹی کاکوئی مناسب بندوبست کیوں نہ کیا؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ شکاپورمیں ہونے والایہ بم دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے اور جو درندہ صفت دہشت گردمساجداورامام بارگاہوں کوکلمہ گومعصوم شہریوں کے خون میں نہلارہے ہیں اورجوان کی باالواسطہ اوربلاواسطہ حمایت کرتے ہیں وہ بھی برابر کے مجرم ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دھماکے میں متعددافراد افرادکی شہادت پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوزخمیوں کوصحتیاب کرے۔