ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف رضا کی والدہ محترمہ سکینہ خاتون کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
عارف رضا اور سوگوارلواحقین سے جناب الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
لندن۔۔۔۔29جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف رضا کی والدہ محترمہ سکینہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ عارف رضا اور ان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔ آمین