Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

احمد چنائے نے اپنے گھر پر رینجرز کے چھاپے کے حوالہ سے اپنا مؤقف یکسر تبدیل کردیا ، ترجمان ایم کیوایم


احمد چنائے نے اپنے گھر پر رینجرز کے چھاپے کے حوالہ سے اپنا مؤقف یکسر تبدیل کردیا ، ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 1/27/2015
احمد چنائے نے اپنے گھر پر رینجرز کے چھاپے کے حوالہ سے اپنا مؤقف یکسر تبدیل کردیا ، ترجمان ایم کیوایم 
احمد چنائے نے یہ تک کہا کہ آپ اپنی پریس کانفرنس میں اس سازش کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کریں گے، ترجمان
احمد چنائے نے اپنے مؤقف کو یکسر تبدیل کرکے اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا ہے، ترجمان
پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد چنائے کی زبان ان کے الفاظوں کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، ترجمان
بہتر تھا کہ احمد چنائے پریس کانفرنس ہی نہ کرتے اور اگر کرتے تو اس میں حقائق بیان کرتے اوراحتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کااعلان بھی کرتے، ترجمان 
اگر ممتازشہریوں کی جانب سے اسی طرح زیادتیوں کے باوجود ڈر اور خوف کا مظاہرہ کیاجاتا رہے تودنیا کو اصل حقائق سے کس طرح آگاہ کیاجاسکتا ہے ؟ترجمان
سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے کی پریس کانفرنس پر ایم کیوایم کے ترجمان کا تبصرہ
لندن۔۔۔27، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے سی پی ایل سی کے چیئرمین احمد چنائے کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ احمد چنائے نے اپنے گھر پر رینجرز کے چھاپے کے حوالہ سے اپنا مؤقف یکسر تبدیل کردیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے احمد چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ، آپ جیسے شرفاء پر ڈھائی جانے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں پر کھل کرآوازاحتجاج بلند کریں لیکن آپ نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ڈر اور خوف سے کام لیتے ہوئے ان تمام بیانات کو یکسر تبدیل کردیا جو آپ نے مختلف اخبارات کے نمائندوں کو ابتداء میں دیئے تھے، حتیٰ کہ آپ نے یہ تک کہا کہ آپ اپنی پریس کانفرنس میں اس سازش کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کریں گے ۔ترجمان نے کہاکہ ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ احمد چنائے نے اپنے مؤقف کو یکسر تبدیل کرکے اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ بہتر تھا کہ احمد چنائے پریس کانفرنس ہی نہ کرتے اور اگر کرتے تو اس میں حقائق بیان کرتے اور احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کااعلان بھی کرتے ۔ترجمان نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تمام صحافی گواہ ہیں کہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد چنائے کی زبان ان کے الفاظوں کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ ترجمان نے کہاکہ اگر ممتازشہریوں کی جانب سے اسی طرح زیادتیوں اورناانصافیوں کے باوجود ڈر اور خوف کا مظاہرہ کیاجاتا رہے اور مصلحت پسندی سے کام لیکر جھوٹ بولا جاتا رہے تو دنیا کو اصل حقائق سے کس طرح آگاہ کیاجاسکتا ہے ؟ اور امن وامان کے قیام کیلئے کتنی ہی CPLCs کیوں نہ بنالی جائیں ان کا بنانا قطعی اور قطعی بے سود ہوگا۔
English Viewers


1/11/2025 2:12:28 PM