Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 35کارکنان ماورائے عدالت شہید کیا جاچکے ہیں اور درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے 35کارکنان ماورائے عدالت شہید کیا جاچکے ہیں اور درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/27/2015
ایم کیوایم کے 35کارکنان ماورائے عدالت شہید کیا جاچکے ہیں اور درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کے جواں سال کارکن سید فراز عالم کو رشوت ادا نہ کرنے پہ پولیس حراست میں بدترین تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا تھا، رابطہ کمیٹی 
بارہا انصاف کے تقاضے کے باوجود ہمارے شہداء و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم ملک کے محروم ،مظلوم اور پسے ہوئے عوام کی واحد نمائندہ جماعت اور انکے لئے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے
غلام قادر تھیبو کا ایم کیو ایم سے متعلق بیان حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، رابطہ کمیٹی
ہمارے سینکڑوں کارکنان پولیس و دیگر اداروں کولاکھوں روپے رشوت ادا کرکے چھوڑے گئے ہیں، رابطہ کمیٹی
رشوت نہ ملنے پر کارکنان کو سید فراز عالم شہید کی طرح بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور لاشیں شہر کے ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
آج بھی ایم کیوا یم کے کارکنان اور انکے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔27جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے 35کارکنان سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت شہید کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں لیکن کوئی ان کارکنان کے اہل خانہ کو کچھ بتانے کیلئے تیار نہیں ہے اوربارہا انصاف کے تقاضے کے باوجود حق پرست شہداء و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام قادر تھیبو کے بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو دئیے جانیوالے انٹر ویو میں ایم کیو ایم سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کا بیا ن حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے جواں سال کارکن سید فراز عالم کو انکے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو رشوت کی رقم ادا نہ کئے جانے پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا تھا جس کے جسم کے مختلف حصوں پر جلانے ، کاٹنے سمیت بدترین تشدد کے نشانات واضح تھے لیکن تاحال فراز عالم کی جواں سال بیوہ اور معصوم بچے کو آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم گزشتہ 36برسوں سے ملک کے محروم ،مظلوم اور پسے ہوئے عوام کی واحد نمائندہ جماعت اور انکے لئے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے لیکن ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم میں گروپ بندیوں کا الزام لگا کر شہر میں پولیس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن اس قسم کی کوشش سے پولیس کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پولیس ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کو اُردو بولنے کی بنیادپر شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے انہیں نجی عقوبت خانوں میں بدترین تشددکا نشانہ بناتی ہے اور ملک کے مختلف ٹی وی چینلز نے متعدد مرتبہ شہر میں موجود پولیس کے ان نجی عقوبت خانوں پر اسپیشل رپورٹس نشر بھی کی ہے ایم کیوا یم کے کارکنان اور عام شہریوں کو گرفتارکرکے انکے اہل خانہ سے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے اور رشوت کی ادائیگی نہ کرنے پر ہمارے کارکنان کو سید فراز عالم شہید کی طرح بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور انکی لاشیں شہر کے ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنان پولیس و دیگر اداروں کولاکھوں روپے رشوت ادا کرکے چھوڑے گئے ہیں لیکن آج بھی ہمارے کارکنان اور انکے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

1/11/2025 2:20:46 PM