Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور بیانات کے ذریعے قوم کی توجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتی ہے ، رابطہ کمیٹی


جماعت اسلامی مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور بیانات کے ذریعے قوم کی توجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتی ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/26/2015
جماعت اسلامی مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور بیانات کے ذریعے قوم کی توجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتی ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم نے ہمیشہ قوم کو جماعت اسلامی کی منافقانہ سیاست اور ملک دشمنی سے آگاہ کیاہے،رابطہ کمیٹی
80ء کی دہائی میں کراچی سمیت ملک بھر میں مجاہدین کی بھرتی کیلئے کیمپس لگاکر نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی گئی، رابطہ کمیٹی
کراچی میں جماعت اسلامی متعدد مدارس اور مساجد میں دہشت گردی اور شہریوں کو آپس میں لڑانے کی منصوبہ سازیاں کر رہی ہے
جماعت اسلامی باہر سے لوگوں کو جمع کرکے کراچی میں پر تشدد مظاہرے کررہی ہے،رابطہ کمیٹی
جلسوں میں شہریوں کو قتال فی سبیل اللہ اور دین کے نام پر ایک دوسرے کے قتل کی ترغیب پر مبنی تقاریر و اعلانات کئے جاتے ہیں
جماعت اسلامی کی قیادت کوئی بھی سنبھالے لیکن انکی ایم کیو ایم اورکراچی دشمنی کی پالیسی اپنی جگہ قائم رہتی ہے،رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی ملک میں طالبان ، القاعدہ،داعش و دیگر دہشت گردوں کو طلب و رسد میں معاونت فراہم کر رہی ہے
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف معصوم شہریوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکے کا نوٹس لیں
کراچی ۔۔۔26جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور بیانات کے ذریعے الجھانے کی کوششیں کر رہی ہے اور قوم کی توجہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف قومی اتفاق رائے سے جاری آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتی ہے ۔ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاکستان دشمنی پر مبنی اقدامات اور بیانات پوری دنیا کے سامنے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ 80ء کی دہائی میں کس طرح جماعت اسلامی نے پاکستان کے معصوم شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو اسلام کا نام لیکر افغان جہاد کی آگ میں جھونکا اور کراچی سمیت ملک بھر کی گلی کوچوں میں مجاہدین کی بھرتی کیلئے کیمپس لگاکر نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی تھی جس کے ثمرات آج پوری قوم کو بھگتنے پڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج بھی باہر سے لوگوں کو جمع کرکے کراچی میں پر تشدد مظاہرے کررہی ہے جس میں کھلے عام شہریوں کو قتال فی سبیل اللہ اور دین کے نام پر ایک دوسرے کے قتل کی ترغیب پر مبنی تقاریر و اعلانات کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر سرپرستی ایسے متعدد مدارس اور مساجد آج بھی موجود ہیں جنہیں جماعت اسلامی دہشت گردی اور شہریوں کو آپس میں لڑانے کی منصوبہ سازیوں کیلئے استعمال کر رہی ہے اور معصوم شہریوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصدپورے کر رہی ہے جس کا واضح ثبوت ڈرون حملوں میں مارے جانے والے متعدد دہشت گردوں کا جماعت اسلامی سے تعلق اور جماعت اسلامی کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں طالبان دہشت گردوں کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی ہے لیکن بارہا آگا ہ کرنے کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ افسران اس ملک دشمن جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کار روائی نہیں کر رہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو جماعت اسلامی کی منافقانہ سیاست اور ملک دشمنی سے آگاہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت کوئی بھی سنبھالے لیکن انکی ایم کیو ایم اورکراچی دشمنی کی پالیسی اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے ساتھ ساتھ ملک کے چپے چپے میں جماعت اسلامی و طالبان کی حمایتی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نام نہاد جہاد کے نام پر دہشت گردی کی آگ میں جھونکے کا نوٹس لیں اور ایسی جماعتوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں کیونکہ یہی لوگ ملک میں طالبان ، القاعدہ،داعش و دیگر دہشت گردوں کو طلب و رسد میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
English Viewers


1/11/2025 1:56:28 PM