Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پاپوش نگرمیں پولیس اہلکار کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پاپوش نگرمیں پولیس اہلکار کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/26/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پاپوش نگرمیں پولیس اہلکار کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت 
شہر میں عام شہریوں ، ایم کیو ایم کے کارکنان ، پولیس و رینجرز اہلکاروں ، ڈاکٹرز و دیگر پروفیشنلز کا قتل عام جاری ہے، رابطہ کمیٹی 
سندھ کے وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی حکومت کے وزراء الزام تراشیوں اور تنقید برائے تنقید کی سیاست کر رہے ہیں ،رابطہ کمیٹی
سندھ حکومت کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اور شہرمیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی کا راگ الاپا جارہا ہے
کراچی کا المیہ ہے کہ یہاں شہریوں کو صوبائی حکومت تحفظ فراہم نہیں کر رہی اور نہ ہی شہریوں کو اپنےتحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کی اجازت دی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی 
سندھ حکومت نے پولیس کے محکمے کو بھی اپنی کرپشن کا نشانہ بنادیا ہے اورپولیس اہلکاروں کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں اور بلٹ پروف جیکٹوں میں بھی کرپشن کی جارہی ہے،رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کراچی میں جاری قتل عام او ر سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کا نوٹس لیں
کراچی ۔۔۔26جنوری 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاپوش نگر یوسی 11میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر عام شہریوں ، ایم کیو ایم کے کارکنان ، پولیس و رینجرز اہلکاروں ، تاجروں ، ڈاکٹرز ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کا کھلے عام قتل جاری ہے لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی حکومت کے وزراء الزام تراشیوں اور تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے شہر میں دہشت گردوں کو آزادی سے گھومنے اور اپنی مذموم کارروائیوں کا پرمٹ لائسنس دیدیا گیا ہے اور وہ جب جہاں چاہتے ہیں کسی کو بھی نشانہ بنا ڈالتے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اور شہرمیں ٹارگٹ کلنگ میں کمی کا راگ الاپا جارہا ہے جبکہ حقیقتاً کراچی میں روزانہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں کا قتل معمو ل کی بات بن چکا ہے لیکن سندھ کی صوبائی حکومت اس قتل عام کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریا ں ادا کرنے میں مکمل طور سے ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس کے محکمے کو بھی اپنی کرپشن کا نشانہ بنادیا ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے انہیں دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں اور بلٹ پروف جیکٹوں میں بھی کرپشن کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کا المیہ ہے کہ نہ تو یہاں کہ شہریوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی شہریوں کواپنے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کی اجازت دی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں جاری قتل عام او ر اس پرسندھ حکومت کی بے حسی و غیر سنجیدہ رویے کا نوٹس لیکر شہر یوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔
English


1/11/2025 2:09:47 PM