حق پرست سینیٹر شیرالہ ملک کی ہمشیرہ بیگم حاجی فریدالدین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔ 25جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست سینیٹر شیرالہ ملک کی ہمشیرہ بیگم حاجی فریدالدین کے انتقال پر گہرے دکھ او ر افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
درریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حق پرست سینیٹر شیرالہ ملک کی ہمشیرہ بیگم حاجی فرید الدین کے انتقال پر دکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اور انکی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔