سینئر صحافی اوراے آروائی کے نیوزپروڈیوسر وارث رضاکے بڑے بھائی سلمان رضا کےانتقال پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 21 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئر صحافی اور اے آروائی کے نیوزپروڈیوسروارث رضاکے بڑے بھائی سلمان رضا کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے وارث رضااوران کے تمام اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سلمان رضا مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔