کشمورمیں مسافرکوچ اورٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پرالطاف حسین کااظہارافسوس
حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہارتعزیت،زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے الطاف حسین کی دعا
قومی شاہراہوں پرخوفناک حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں جس میں متعددافرادجاں بحق وزخمی ہوچکے ہیں
حکومت قومی شاہراہوں پرحادثات کی روک تھام اورمسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے
لندن :۔۔۔21، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کشمورمیں کراچی سے پشاورجانے والی مسافرکوچ اورٹرالرمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق وزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ قومی شاہراہوں پرحادثات روزکامعمول بن کیے گئے ہیں جس میں متعددافرادجاں بحق وزخمی ہوچکے ہیں تاہم حادثات کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پرکوئی اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ قومی شاہراہوں پرحادثات کی روک تھام اورمسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدمات بروئے کارلائیں جائیں۔