سوگوارلواحقین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔20جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 96کے کارکن سید سجاد حسین ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 123کے کارکن مسرت خان کے بیٹے محمد آصف ،ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن خورشید احمد کی زوجہ فہمیدہ ،ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن عبدالمجید کی والدہ محترمہ کنیز بیگم ،ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ ٹنڈوآدم کے کارکن محمد ندیم راجپوت کے بھائی محمد جاوید راجپوت ،ایم کیوایم شکار پور زون کے کارکن آغا شجاع کی والدہ محترمہ قبال بی بی ،ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن سید علی اصغر زیدی کی زوجہ روزینا زہرہ ،ایم کیوایم فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی برنس روڈ سیکٹر یونٹ36کے کارکن عرفان قریشی کے والد محمود احمد ،ایم کیوایم سانگھڑ زون کے شعبہٗ خواتین کی شمع باجی کے بھائی فتح محمد ،ایم کیوایم نواب شاہ زون کے نورالہٰی کے بھائی محمد اسلم قریشی ،ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Bکے کارکن محمد اکبر عرف ٹیپو کے والد محمد انور کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں ۔(آمین )