Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر عوام مارشل لاء کامطالبہ نہ کریں تو کیاکریں، محمد انور


پولیس حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر عوام مارشل لاء کامطالبہ نہ کریں تو کیاکریں، محمد انور
 Posted on: 1/20/2015
پولیس حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر عوام مارشل لاء کامطالبہ نہ کریں تو کیاکریں، محمد انور
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کے تمام تھانوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو تعینات کردیا ہے، محمدانور
رحمان ملک کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے، محمدانور
رحمان ملک نے ناموس رسالتؐ کے خلاف ایکشن نہ لینے کا شکوہ انہوں نے کس سے کیا ہے؟محمد انور
ناموس رسالتؐ کے نام پر پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا گیاتو رحمان ملک جو اس وقت وفاقی وزیرداخلہ تھے، انہوں نے کیا ایکشن لیا؟ محمدانور
عوام میں عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ رحمان ملک نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہاتھوں بیت کرلی ہے، محمد انور
پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک کے بیان پر ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کا تبصرہ
لندن۔۔۔20، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رکن محمد انور نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے مارشل لاء کے نفاذ کی مخالفت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ رحمان ملک کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ایک بیان میں محمد انور نے کہاکہ میں رحمان ملک سے سوال کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کراچی کے تمام تھانوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کی تعیناتی کرکے ایم کیوایم کے آٹھ آٹھ ، دس دس کارکنوں کو پولیس کی حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجاتا رہے، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دن بدن تیزی آرہی ہے اور حکومت سندھ مکمل طور پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے تو پھر کراچی کے عوام مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ نہ کریں تو کیاکریں۔انہوں نے کہاکہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔ محمد انورنے کہاکہ ناموس رسالتؐ کے خلاف ایکشن نہ لینے کا شکوہ انہوں نے کس سے کیا ہے؟ کیونکہ ناموس رسالتؐ کے نام پر پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا گیاتو رحمان ملک جو اس وقت وفاقی وزیرداخلہ تھے، انہوں نے اس پرکیا ایکشن لیا؟ رحمان ملک کو زرہ برابر بھی حضورؐ سے محبت وعقیدت ہوتی تو وہ بحیثیت وفاقی وزیرداخلہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے خلاف بھرپورکارروائی کرتے یا پھر اپنے عہدے استعفیٰ دے چکے ہوتے۔ آخر میں محمد انور نے کہاکہ رحمان ملک کے بیان سے عوام میں عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ رحمان ملک نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہاتھوں بیت کرلی ہے۔
English



1/11/2025 2:07:25 PM