ایم کیوایم ، قال اللہ اور قال رسول اللہ ؐ کی تعلیمات دینے والے مدارس کے خلاف نہیں ، الطاف حسین
ایم کیوایم ان مدارس کے خلاف ہے جہاں دین اسلام کے خلاف فرقہ واریت کی بنیاد پرنفرتقتل وغارتگری اور دہشت گردی کا درس دیا جاتا ہے، الطاف حسین
وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، الطاف حسین
مفاد پرست حکمرانوں سے عوام کی بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی،حافظ طاہراشرفی
اگر حکمرانوں کی مفاد پرستی اور مجرمانہ غفلت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، حافظ طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کی قائد ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن۔۔۔ 20، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، قال اللہ اور قال رسول اللہ ؐ کی تعلیمات دینے والے مدارس کے خلاف نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنی گفتگو میں کہاکہ ایم کیوایم، احکام خداوندی اور رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کے مطابق پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دینے والے مدارس کے خلاف نہیں ہے ، ایم کیوایم ان مدارس کے خلاف ہے جہاں دین اسلام کے خلاف فرقہ واریت کی بنیاد پرنفرت ، قتل وغارتگری اور دہشت گردی کا درس دیا جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، ایک جانب بے گناہ شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب عوام پانی ، بجلی، گیس اور پیٹرول جیسے بنیادی مسائل کا شکار ہیں اور حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مزیداضافہ کردیا ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ان مفاد پرست حکمرانوں سے عوام کی بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی، اگر حکمرانوں کی مفاد پرستی اور مجرمانہ غفلت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ملک کی سلامتی وبقاء اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جناب الطاف حسین کے جراتمندانہ مؤقف کی بھرپور تائید بھی کی۔
English
وڈیو