Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کے گھر پر رینجرز کے بلاجواز چھاپے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کے گھر پر رینجرز کے بلاجواز چھاپے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/19/2015
نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کے گھر پر رینجرز کے بلاجواز چھاپے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
چھاپہ مار کارروائی نے کراچی آپریشن کی حقیقت کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بغیر تحقیق اور ثبوت کے شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے شہریوں کے قانونی ، آئینی اور انسانی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہر میں دہشت گرداور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام پروفیشنلز ، عام شہریوں اور ایم کیوایم کے کارکنان کو فائرنگ کرکے بیدردی سے 
قتل کررہے ہیں اور آزاد گھوم رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سعید خاور کے گھر چھاپے سے عام شہریوں کے ساتھ رینجرز کے سلوک اورغیر قانونی رویئے کا اچھی طرح سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے، رابطہ کمیٹی 
رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کرنے اور معزز شہریوں کو بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے گرفتار اور ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی رہائشگاہ پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صحافی اور قانون پسند شہری کے گھر چھاپہ مار کارروائی نے کراچی آپریشن کی حقیقت کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ شہریوں کوبلاجواز گرفتار اور ہراساں کیاجارہا ہے اور بغیر تحقیق اور ثبوت کے شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے شہریوں کے قانونی ، آئینی اور انسانی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ سعید خاور سینئر صحافی ہیں جب وہ رینجرز کے غیر قانونی چھاپے سے محفوظ نہیں رہے تو عام شہریوں کے ساتھ رینجرز کے سلوک اورغیر قانونی رویئے کا اچھی طرح سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی رہائشگاہ پربلاجواز چھاپہ مار کاروائی کی تحقیقات کرائی جائے اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات سے تجاوز کرنے اور معزز شہریوں کو بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے گرفتار اور ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 



1/11/2025 2:03:20 PM