16، دسمبر2014ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،الطاف حسین
ایک ماہ گزرجانے کے باوجود معصوم بچوں کے سفاک قاتلوں کے سرپرست آجبھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، الطاف حسین
آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کے درندہ صفت سفاک قاتلوں کے سرپرستوںکو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے، الطاف حسین
آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ وطالبات کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں ، الطاف حسین
معصوم بچوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اورمعصوم بچوں کے سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوںپر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا، الطاف حسین
ملک بھر کے تمام اسکولوں میں مؤثر حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔16،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کے درندہ صفت سفاک قاتلوں کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 16، دسمبر2014ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، اس دن درندہ صفت سفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں اور اساتذہ کو دہشت گردی کا دہشت گردی کا نشانہ بناکر 142 ماؤں کی گودیں اجاڑدی لیکن افسوس کہ ایک ماہ گزرجانے کے باوجود معصوم کلیوں اورپھولوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتلوں کے سرپرست آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ وطالبات کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں ، حکمرانوں کا فرض ہے کہ شہداء کے والدین کے دکھوں کا مداوا کیاجائے اورانہیں انصاف فراہم کیاجائے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ معصوم بچوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اورمعصوم بچوں کے سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور صوبہ خیبرپختونخواکے گورنر سردار مہتاب عباسی اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ آرمی پبلک اسکول کے طلباء کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سفاک قاتلوں کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور ملک بھر کے تمام اسکولوں میں مؤثر حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
English