عوام ایم کیو ایم کے نام پر کسی شخص کو کسی بھی قسم کے چندے یا امداد کی مد میں رقم فراہم نہ کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے کی وصولی پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور ہمارا ایسے کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے ، رابطہ کمیٹی
ملک بھر بالخصوص کراچی میں چند منظم گروہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے نام پر تاجروں ، دکانداروں اور عام شہریوں سے چندے اور امداد کی مد میں رقوم کا مطالبہ کر رہے ہیں
رقم کا مطالبہ کرنیوالے شخص کی فوری اطلاع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو رابطہ نمبروں 02136313690اور 02136329900 یا فیکس02136329955 اور E-mailایڈریس [email protected] کے ذریعے دیں، رابطہ کمیٹی
اطلاع دینے والے شخص کے تمام کوائف کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اوررقم مانگنے والے عناصر کے خلاف قانونی کار روائی کی جائے گی
ایم کیو ایم کے نام پر چندہ یا امداد کی رقم مانگنے والے عناصر کے متعلق علا قہ پو لیس اور’’پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 ‘‘ پر فوری اطلاع کریں
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی ملک بھر میں بسنے والے حق پرست عوام بالخصوص کراچی کے شہریوں سے پرزور اپیل
کراچی ۔۔۔15جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بسنے والے حق پرست عوام بالخصوص کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے نام پر کسی شخص کو کسی بھی قسم کے چندے یا امداد کی مد میں رقم فراہم نہ کریں اور ایسے شخص کی فوری اطلاع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو رابطہ نمبروں 02136313690 اور02136329900 یا فیکس02136329955 کے ذریعے دیں یا
[email protected] پر E-mailکردیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمیں بعض اطلاعات ہیں کہ ملک بھر بالخصوص کراچی میں چند منظم گروہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کا نام استعمال کرکے تاجروں ، دکانداروں، عام شہریوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف و قابل ذکر شخصیات سے چندے اور امداد کی مد میں رقوم کا مطالبہ کر رہے ہیں اور شہریوں کوحراساں کر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے کی وصولی پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور ہمارا ایسے کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا عوام سمیت تاجر برادری کے افراد و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کسی بھی شخص کو ایم کیو ایم کے نام پر چندہ یا امداد کی رقم فراہم نہ کریں اور ایسے عناصر کے متعلق علا قہ پو لیس اور’’پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 ‘‘ پر فوری طور پر رجو ع کریں جبکہ مند رجہ با لا نمبر ز پر بھی فوری مطلع کریں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اطلاع دینے والے شخص کے تمام کوائف کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور رقوم کا مطالبہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کار روائی کی جائے گی۔
English