لوئر اورکزی میں کوئلے کی کا ن میں گیس بھرنے کے سبب 6افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
جناب الطاف حسین کا جاں بحق و زخمی افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
اللہ تعالیٰ واقعہ میں جاں بحق تمام افراد کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطافرمائے ،الطاف حسین
لندن۔۔۔15جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لوئر اورکزی کے علاقے میں کوئلے کی کا ن میں گیس بھرنے کے سبب 6افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام جاں بحق و زخمی افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطاکرے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔