جناب الطاف حسین کا کم عمرسافٹ وئیر انجینئر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ طالبہ مرحومہ ارفع کریم کو تیسری برسی پرخراج عقیدت
ارفع کریم نے نہ صرف دنیا بھر میں اپنے والدین اور پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ خو د کو طالبعلموں کیلئےبہترین نمونے کے طور پر بھی پیش کیا،الطاف حسین
ارفع کریم نے چھوٹی سی عمر میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ کامیابیوں کیلئے عمر کی پابندی نہیں ہوتی، اگر سچی لگن سے علم کے حصول کی جدوجہد کی جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے
ارفع کریم کا نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہیاد رکھا جائے گا،الطاف حسین
لندن۔۔۔14جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کم عمر سافٹ وئیر انجینئر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ طالبہ ارفع کریم کی تیسری برسی کے موقع پر مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ارفع کریم نے نہ صرف دنیا بھر میں اپنے والدین اور پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ تعلیم کے شعبے میں طالبات کیلئے خو د کو بہترین نمونے کے طور پر بھی پیش کیا ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ارفع کریم نے اپنے عمل سے ثابت کرکے دکھا دیا کہ اگر سچی لگن اور محنت سے علم کے حصول کی جدوجہد کی جائے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شاملِ حال ہو جاتی ہے اور کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے چھوٹی سی عمر میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ کامیابیوں کیلئے عمر کی پابندی نہیں ہوتی بلکہ سچی لگن اور مستقل مزاجی سے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلندکردیا ہے ،اگرچہ آج وہ بہترین ذہن کی حامل بچی ہمارے درمیان نہیں رہی لیکن ارفع کریم کا نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یا درکھاجائے گا۔
English