ا یم کیوایم کے کارکنان عبدالرحمان اورمحمداشرف کو کھجی گراؤنڈ قبرستان میں آہوں سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، حق پر ست اراکین اسمبلی اور کا رکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی میں امن و امان کی صورتحال دنیا کے سامنے ہے ، ملک بھر باالخصوص کراچی میں شدت پسندوں
کے خلاف وزیرستان کی طرز پر آپریشن کیا جائے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
معصوم شہریوں اور ایم کیو ایم کے کارکنا ن کے پے در پے قتل سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی ۔۔۔14جنوری2015ء
گزشتہ رات ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ا یم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹر یونٹ 189کے کارکنان عبدالرحمان اورمحمداشرف کو کھجی گراؤنڈ قبرستان میں سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میںآہوں سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نماز جنازہ فاروقی مسجد واقعہ مین روڈگولیمارمیں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، حق پر ست اراکین اسمبلی،ناظم آباد گلبہار سیکٹر ویو نٹس کے ذمہ داران ، کا رکنان ،ہمدردوں اورشہداء کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں حکومت نام کی چیز موجود نہیں ہے اور شہر میں معصوم شہریوں ، ایم کیو ایم کے کارکنا ن اور ذمہ داران کے پے در پے قتل کے واقعات سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال ساری دنیا کے سامنے ہے کہ کس طرح کراچی کے بیٹوں کا خون ناحق کراچی کی گلیوں میں بہایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ و ہ ملک بھر باالخصوص شہر کراچی سے کالعدم جماعتوں کے مضبوط نیٹ ورک کو ختم کرنے اور امن پسند و بیگناہ پاکستانیوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے شہر میں شدت پسندوں کے خلاف وزیرستان کی طرز پر آپریشن اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیمو ں کے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزا دیں ۔