Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور کے علاقے شاد باغ میں شادی ہال کے دیوار گرنے سے دلہن سمیت متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


لاہور کے علاقے شاد باغ میں شادی ہال کے دیوار گرنے سے دلہن سمیت  متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 1/14/2015
لاہور کے علاقے شاد باغ میں شادی ہال کے دیوار گرنے سے دلہن سمیت 
متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ، الطاف حسین 
حادثے میں ہلاک ہونے والی دلہن سمیت ت تمام افراد کے لواحقین کو فی الفور معاوضہ دیا جائے ، الطاف حسین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ
لندن:14؍ جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہور شاد باغ میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے دلہن سمیت متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ناگہانی حادثے کے نتیجے میں دلہن سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔علاوہ ازیں جناب الطاف حسین نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف اورلاہور کے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ لاہو ر کے علاقے شاد باغ میں شادی ہال کے دیوار گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی دلہن سمیت تمام افراد کے لواحقین کو فی الفور معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔
English Viewers


1/11/2025 2:14:31 PM