Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کرمارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیاگیاہے۔الطاف حسین


ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کرمارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیاگیاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/13/2015
ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کرمارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیاگیاہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کو طالبانائزیشن اورمذہبی انتہاپسندی کے خلاف آواز اٹھانے کی سزادی جارہی ہے 
پولیس، رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کرنے والے دہشت گردکیوں نظرنہیں آتے؟ آخرحکومت اورریاستی ادارے کہاں سورہے ہیں ؟ 
ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حکومت نے سفاک قاتلوں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کاروزانہ خون بہایاجارہاہے مگر حکومت یہ سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہی ہے ،کسی کے کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگ رہی ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلانے کا سلسلہ بند کرایا جائے، وزیراعظم نواشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنر ل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر ،مسلح افواج اور تمام عسکری اداروں کے سربراہان سے قائدتحریک الطاف حسین کامطالبہ
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمداشرف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
لندن۔۔۔ 13 جنوری2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکے دو کارکنوں عبدالرحمان ولدعبدالرزاق اورمحمداشرف ولدمحمدانوارکے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج دن ہی میں ایم کیوایم کے ایک پختون ذمہ داراورصوبائی کمیٹی کے رکن اشرف اورکزئی کوشہیدکیاگیاتھا،ابھی اشرف اورکزئی شہیدکی تدفین بھی نہیں ہوپائی تھی کہ رات کوگولیمارکے علاقے میں ایم کیوایم گلبہارسیکٹریونٹ 189کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمداشرف کو موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جناب الطاف حسین نے اس خونی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ روزکے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان شہیدکئے جاچکے ہیں۔ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوروزانہ چن چن کر مارا جارہا ہے اورایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کرمارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیاگیاہے۔اس طرح ایم کیوایم کوطالبانائزیشن اورمذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی روزانہ ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے لیکن اب تک کسی ایک شہید کارکن کے کسی ایک قاتل کوبھی گرفتارنہیں کیاگیاہے بلکہ الٹا کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے اور سرکاری حراست میں ان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے دیگرادارے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوانکے گھروں ، دفتروں اوردیگرمقامات سے گرفتارکرنے کیلئے تو بہت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر انہیں ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کرنے والے کالعدم تنظیموں کے درندہ صفت دہشت گرد نظرنہیں آتے ۔ آخرحکومت اورریاستی ادارے کہاں سورہے ہیں ؟ ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اورحکومت نے سفاک قاتلوں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثار، چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر ،مسلح افواج کے چیفس اور تمام عسکری اداروں کے سربراہان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم توپاکستان کی سلامتی وبقاء اور داخلی امن واستحکام کی خاطر دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کے ایکشن کی کھل کرحمایت کررہی ہے جس پراس کے کارکنوں کاروزانہ خون بہایاجارہاہے مگریہ امر افسوسناک ہے کہ حکومت یہ سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہی ہے اورکسی کے کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلانے کاسلسلہ بندکرایاجائے ۔ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے سفاک قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔جناب الطاف حسین نے عبدالرحمان شہید اورمحمداشرف شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دوساتھیوں کی شہادت کا یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے۔ میں اورمیرے تمام ساتھی شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالرحمان شہید اورمحمداشرف شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔


1/11/2025 2:04:54 PM