ایم کیوایم کے ہمدردسیدجعفرعباس اورڈاکٹریاورحسین کافاتحہ سوئم رضویہ امام اورباب العلم امام بارگاہ میں منعقدہوئے
سوئم کے اجتماعات میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،حیدرعباس رضوی اوردیگرذمہ داران کی شرکت
کراچی ۔۔۔13جنوری2015ء
پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے بعدشہیدکئے گئے ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹریونٹ185کے ہمدرد سیدجعفرعباس شہیداورڈاکٹریاورحسین شہیدکاسوئم منگل کے روزعلیحدہ علیحدہ منعقدہوئے ۔سیدجعفرعباس شہیدکاسوئم رضویہ امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آبامیں ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ یونٹ 180 کے ہمدرد ڈاکٹریاورحسین شہیدکافاتحہ سوئم امام بارگاہ باب العلم بلاکDنارتھ ناظم آبادمیں مجلس منعقدہوئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ناظم آبادگلبہارسیکٹر نارٹھ ناظم آبادکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔