جماعت اسلامی قوم کوالقاعدہ ،طالبان اورداعش سے اپنے تعلقات کاجواب دے ۔ رابطہ کمیٹی
القاعدہ کے تمام بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارہوئے
جماعت اسلامی کے کارکنان طالبان ، القاعدہ اوردیگردہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکرپاکستان اوربیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں
کورکمانڈرکراچی ،جی ایچ کیو پر حملہ ، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ ہویامسلح افواج کے دفاترپرحملہ ہو،دہشت گردی کے ہرواقعہ میں جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ دہشت گرد ملوث پائے گئے ہیں
قائدتحریک الطاف حسین باہربیٹھ کر بھی پاکستان کی بقاء اورسلامتی کیلئے رات دن کوشاں ہیں، جماعت اسلامی کی طرح القاعداورطالبان کے ساتھ ملکر پاکستان کی جڑیں کھوکھلی نہیں کررہے
کراچی کے باشعورعوام 1987ء سے ہرالیکشن میں جماعت اسلامی کومسلسل مستردکررہے ہیں جسے وہ قبضہ قراردے کرکراچی کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہی ہے،جماعت اسلامی کے بیان پر تبصرہ
کراچی۔۔۔ 13 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اپنی روایت کے مطابق ایم کیوایم پرکیچڑاچھالنے کے بجائے قوم کوالقاعدہ ،طالبان اورداعش سے اپنے تعلقات کاجواب دے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ القاعدہ کے تمام بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارہوئے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان طالبان ، القاعدہ اوردیگردہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکرپاکستان اوربیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور اب بھی کررہے ہیں، کورکمانڈرکراچی پر حملہ ہویا جی ایچ کیو پر حملہ ، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ ہویامسلح افواج کے دفاترپرحملہ ہو،دہشت گردی کے ہرواقعہ میں جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ دہشت گرد ملوث پائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان اورالقاعدہ کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن پاک فوج کے جوانوں کے گلے کاٹنے والو ں اورملک بھرمیں خودکش حملے اوردھماکے کرنے والے طالبان کوتو’’ شہید‘‘ قراردیتے ہیں مگرپاکستان کی بقاء کیلئے جنگ میں جانیں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کوہلاک قراردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیرہی پاکستان میں قتال فی سبیل اللہ کے کلچرکوعام کرنے کے کھلے عام اعلانات کرتے ہیں،سانحہ پشاورجماعت اسلامی کے اسی کلچرکاشاخسانہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جہاں تک قائدتحریک الطاف حسین کی پاکستان واپسی کاتعلق ہے توقائدتحریک الطاف حسین پاکستان سے باہربیٹھ کر بھی پاکستان کی بقاء اورسلامتی اورداخلی امن واستحکام کیلئے رات دن کوشاں ہیں ، جماعت اسلامی کی طرح القاعداور طالبان کے ساتھ ملکر پاکستان کی جڑیں کھوکھلی نہیں کررہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے باشعورعوام 1987ء سے ہرالیکشن میں جماعت اسلامی کومسلسل مستردکررہے ہیں جسے جماعت اسلامی قبضہ قراردے کر کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہی ہے۔
English Viewers
ویڈیو
BanJI#